راولپندی (کرائم رپورٹر )محرم الحرام کے حوالے سے سیف سٹیز راولپنڈی میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے 24/7 مانیٹرنگ جاری ہے،ایس ایس پی سیف سٹی رانا عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ 2400 سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 700 خصوصی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں.
سیف سٹیز کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، سیف سٹیز، راولپنڈی پولیس اور 21 دیگر اداروں کے افسران کنٹرول روم میں موجود ہیں، پاک فوج، پولیس، رینجرز، 1122، آئیسکو، ویسٹ مینجمنٹ، اور دیگر اداروں کے نمائندے کنٹرول روم میں موجود ہیں، جدید نظام کے ذریعے چہرے سے شناخت، ٹیگ اینڈ ٹریس، نمبر پلیٹ کی پہچان اور آرٹیفیشل انٹیلی جیسے فیچر استعمال کئے جا رہے ہیں، الحمد للّٰہ بہترین مانیٹرنگ کے ذریعے فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے، کنٹرول روم کے قیام کا مقصد تمام اداروں کے باہمی ربط سے بروقت رسپانس کو یقینی بنانا ہے.
کسی بھی ایمرجنسی یا مسئلہ کی صورت میں ہر ادارے کے بروقت رسپانس کو یقینی بنایا جا رہا ہے، 10 محرم الحرام کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں، تمام اداروں کے باہمی ربط سے فول پروف سیکورٹی و دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔