پٹرولنگ پوسٹ شادی خان ضلع اٹک کی جانب سے ریسکیو آپریشن 12 خاندانوں کو بچا لیا

راولپندی (کرائم رپورٹر )پٹرولنگ پوسٹ شادی خان ضلع اٹک کی جانب سے ریسکیو آپریشن دریاۓ سندھ بیلا میں تغیانی کے باعث سیلاب کی اطلاع پر پٹرولنگ پولیس کی ٹیم فوری روانہ سب انسپکٹر معظم منیر اور انکی ٹیم بروقت جاۓ وقوعہ پر پہنچ گیۓ پٹرولنگ پولیس نے فوری امدادی کاروائی شروع کر دی سیلاب کے باعث 12 خانہ بدوش فیملی متاثر ہوئیں خانہ بدوش فیملی میں کل 90 افراد جن میں مرد عورتیں اور بچے شامل ہیں متاثرہ فیملیوں کے 120 مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔

ریسکیو آپریشن تقریباً 06 گھنٹوں میں کامیابی کیساتھ مکمل کر لیا گیا تمام متاثرین کو فوری طور پر ان کے مال اسباب کے ساتھ ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا سیلاب سے متاثر افراد نے پٹرولنگ پولیس کی خدمات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا پٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت اور حفاظت کیلیۓ ہمہ وقت کوشاں ہے۔