جی سکس مرکزی جلوس کے لئے بہترین سکیورٹی انتظامات 3000 سے زائد افسران و جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے.آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کاجی سکس مرکزی جلوس کے لئے بہترین سکیورٹی انتظامات 3000 سے زائد افسران و جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے،جلوس میں پیدل داخلے کے لئے دو راستے مختص تھے،جبکہ داخلی راستوں پر سکینرز کا استعمال کیا گیا،جلوس کے روٹس کومسلسل سیف سٹی کنٹرول روم اور موبائل کنٹرول روم سے مانیٹر کیا گیا، آئی جی اسلام آباد

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے جی سکس مرکزی جلوس کے لئے بہترین سکیورٹی انتظامات کو عملی جامہ پہنایا،اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون قانون نافذ کرنے والے اداروںکے 3000ہزار سے زائد افسران و جوانوں نے اپنے فرائض سرانجام دئیے،آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی نے سینئر افسران کے ہمراہ خود فیلڈ میں رہتے ہوئے تمام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ڈیوٹی کے متعلق موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی،جلوس کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی گئی ، جلوس کے روٹ میں چھتوں پر سنائپر کمانڈوز تعینات کرنے سمیت جلوس کے علاقوں میں پرائیویٹ ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کی گئی تھی .

جبکہ جلوس کے فرنٹ اور بیک پر سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس، رینجرز کے خصوصی دستے تعینات تھے،خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس اورخواتین رضاکار تعینات تھیں،اسی کے ساتھ جلوس میں پیدل داخلے کے لئے خصوصی دو راستے مختص کئے گئے تھے جن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور موثر چیکنگ کیلئے جلوس کے داخلی راستوں پر خصوصی سکینرز لگا گئے تھے،جبکہ مختص کردہ راستوں اور موثرچیکنگ کے بغیرکسی بھی شخص کو داخلے کی ہرگز اجازت نہیں دی گئی ،آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو جلوس میں موجود رہنے سمیت سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کئے ،جلوس کے روٹ کوسیف سٹی کنٹرول روم اور موبائل کنٹرول روم سے مسلسل مانیٹر کیا گیا.

جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے جدید تکنیک کے حامل روبوٹس اور دیگر آلات کے ذریعے جلوس کے روٹس اور امام بارگاہ کو کلئیرکیا،جبکہ ٹریفک کے مربوط نظام کو برقراررکھنے کیلئے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کیاگیا تھا اور جلوس کے روٹ کے آس پاس گاڑیوں کی پارکنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی گئی،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کو برقراررکھنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی.