جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے جدید تکنیک کاحامل موبائل کنٹرول روم قائم

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے جدید تکنیک کاحامل موبائل کنٹرول روم قائم موبائل کنٹرول جلوس کے ساتھ موجود رہا جس کے ذریعے جلوس کی سیکیورٹی کو رئیل ٹائم مانیٹر کیاگیا،کنٹرول روم میں انٹیگریٹڈ کمیونیکیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے،جس کا مقصد تمام یونٹس میں مکمل ہم آہنگی کو برقراررکھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے ویژن اور خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کے جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے موبائل کنٹرول روم قائم کردیا ہے،اس موبائل کنٹرول روم کو 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی استعمال کیا گیا جو جلوس کے ساتھ موجود رہا،جس کے ذریعے جلوس کی سکیورٹی کو رئیل ٹائم مانیٹر کیاجاتارہاہے.

اس جدید کنٹرول روم میں انٹیگریٹڈ کمیونیکیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے جو تمام یونٹس کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو برقراررکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے،آئی جی اسلام آبادسید علی ناصررضوی نے اس کنٹرول روم کے ذریعے جی سکس مرکزی جلوس کے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو مسلسل تمام تر صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیتے رہے.