وفاقی دارالحکومت میں جی سکس مرکزی جلوس کے دوران ٹریفک کے موثر انتظامات کو یقینی بنایا گیا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس کا 09محرم الحرام کے دوران بہترین ٹریفک انتظامات وفاقی دارالحکومت میں جی سکس مرکزی جلوس کے دوران ٹریفک کے موثر انتظامات کو یقینی بنایا گیا،جلوس کے روٹس اور امام بارگاہ سے دور گاڑیوں کیلئے پارکنگ ایریا مختص کیا گیا،جبکہ شہریوں کی آمدو رفت کیلئے متبادل راستے مہیا کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 09محرم الحرام کے دوران بہترین ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا ،اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا تھا،پلان کے مطابق 09 محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ جی سکس سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا وہیں پر اختتام پذیر ہو گا،جلوس کے دوران فضل حق روڈ،پولی کلینک سے کلثوم پلازہ تک روڈ عام ٹریفک کے لئے بند رہی،شہریوں نے متبادل راستے کے طورپر کلثوم پلازہ سے چائنہ چوک تک جناح ایونیو استعمال کیا.

سیونتھ ایونیودامن کوہ چوک سے بجانب چاند تارا چوک بلیو ایریا آوٹ لوپ سے 7thایونیو چوک دونوں اطراف عام ٹریفک کے لئے بند رہی،متبادل راستے کے طور پر شہریوں نے جناح ایونیو سہروردی روڈ، فیصل ایونیو اور مارگلہ روڈ کااستعمال کیا،صدر روڈ اقبال ہال سے میلوڈی چوک سے دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند رہی،شہریوںنے متبادل راستے کے طور پر آبپارہ سہروردی روڈ استعمال کی،چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا کہ عوام الناس جلوس کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ سے گریز کرے.

جبکہ مختص کردہ پارکنگ میں ہی گاڑیاں پارک کریںتاکہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھا جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ متبادل راستے مہیا کرنے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے فیلڈ میںموجود ہے،اسی کے ساتھ شہری جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریںتاکہ کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،انہوں نے مزید کہا کہ شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اورایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں.