راولپنڈی( کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کرائم میٹنگ، ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سی آئی اے، ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران کی شرکت، سی پی او سید خالد ہمدانی نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ڈوہژنل ایس پیز پیٹرولنگ، پکٹنگ اور جنرل ہولڈ اپ کا مربوط پلان تیار کر کے عملدرآمد یقینی بنائیں، سی پی او، الحمداللہ، ہاؤس رابری اور گاڑیوں کی سنیچنگ پر مکمل کنٹرول کیا ہے.
سی پی او، بینک ڈکیتی کی کال پر فوری رسپانس سے کامیابی ملی، سی پی اوسید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد، ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سی آئی اے، ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ڈوہژنل ایس پیز پیٹرولنگ، پکٹنگ اور جنرل ہولڈ اپ کا مربوط پلان تیار کر کے عملدرآمد یقینی بنائیں، الحمداللہ، ہاؤس رابری اور گاڑیوں کی سنیچنگ پر مکمل کنٹرول کیا ہے، بڑی گاڑیوں کی چوری میں واضع کمی آئی ہے، بینک ڈکیتی کی کال پر فوری رسپانس سے کامیابی ملی.
جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر پر خصوصی فوکس کیا جائے، سابقہ ریکارڈ یافتگان کی کڑی نگرانی کی جائے، کرایہ داری اور ملازمین کے اندراج کو یقینی بنایا جائے جائے، چوک چوراہوں میں گداگری کی روک تھام کو یقینی بنائیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔