اسلام آباد (کرائم رپورٹر )حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کو سزا ،ملزمان کے خلاف کمپوزٹ سرکل فیصل آباد میں سال 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھےملزم محمد عدیل اور محمد حسنین کو عارف والا بائی پاس ساہیوال سے گرفتار کیا گیا تھا سب انسپیکٹر محمد اجمل نے تفتیش مکمل ہونے پر ٹریبیونل کورٹ فیصل آباد میں چالان جمع کرایا تھامعزز عدالت نے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر فی کس 50,000 روپے جرمانہ کی سزا سنائی معزز عدالت نے ضبط شدہ غیر ملکی کرنسی ریاست کے حق میں ضبط کرنے کا حکم جاری کیا عدالتی حکم پر ملزمان سے برآمد کئے گئے 80 ہزار 838 سعودی ریال ، 4500 سعودی اماراتی درہم ، 400 امریکی ڈالر اور 200 یورو ضبط کر لئے گئے.
