انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں رفیق مسیح، مہد بٹ اور عبدالمعیز شامل ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت اور سٹڈی ویزہ کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے ملزم رفیق مسیح نے شہری کو ورک اور اسٹڈی ویزے پر برطانیہ بھجوانے کے لیے 18 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے ملزم مہد بٹ نے شہری کو دبئی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے جبکہ ملزم عبدالمعیز نے شہریوں کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ روپے بٹورے ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہےملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .