بارڈر کراسنگ پوائنٹ طورخم پر انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام 4 مسافر اور 2 ایجنٹس گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن کی طورخم بارڈر پر بڑی کاروائی انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 مسافر اور 2 ایجنٹس گرفتارایف آئی اے امیگریشن نے بارڈر کراسنگ پوائنٹ طورخم پر انسانی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں 4 مسافر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل مسافروں کی نشاندہی پر 2 ایجنٹ بھی گرفتار مسافروں میں رحمان اللہ، ناصر الدین ، سرتاج اور ریاض احمد شامل
مسافروں کو افغانستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے اپنے پاسپورٹس سے تاجکستان کے ویزے ہٹا دیے تھے تاکہ امیگریشن حکام کو گمراہ کیا جا سکے دوران تفتیش مسافروں نے اپنے ایجنٹوں اور سہولت کاروں کی نشاندہی کی مسافروں کی نشاندہی پر 2 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا.

ایجنٹوں کی شناخت لقمان اور سعید اقبال کے نام سے ہوئی چھاپہ مار کاروائی میں ایجنٹ سعید سے 1,54,000 روپے جبکہ ایجنٹ لقمان سے 30,000 روپے بھی برآمد ہوئے ملزمان کے موبائل فونز سے غیر قانونی امیگریشن سے متعلق مواد اور پیغامات بھی برآمد کر لیے گئے ملزمان سے افغان پاسپورٹ اور روسی زبان میں حلف نامے جنہیں ممکنہ طور پر روس میں استعمال کیا جانا تھا بھی برآمد کر لیے گئے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔