چوری شدہ کیری ڈبہ برآمد اشتہاری مجرمان گرفتار

راولپندی (کرائم رپورٹر )پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاصم اشرف اور انکی ٹیم نے دورانِ چیکنگ علاقہ تھانہ مزنگ لاھور کے درج مقدمہ کا چوری شدہ کیری ڈبہ برآمد کر لیا۔ ملزم محمد عماد ولد کرامت اللہ سکنہ کوٹلی گرفتار مقدمہ درج۔ جبکہ پٹرولنگ پوسٹ قائداعظم کالونی اسسٹنٹ سب انسپکٹر سرفراز حسین اور پٹرولنگ پوسٹ 22 میل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران شوکت نے دورانِ چیکنگ مختلف مقدمات میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان گرفتار کر کے پابند سلاسل کیۓ۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیلیے کوشاں ہے۔