محرم الحرام کے دوران گستاخانہ الفاظ کی ادائیگی و تشہیر پر مقدمہ درج

راولپنڈی( کرائم رپورٹر )تھانہ سٹی نے، محرم الحرام کے دوران گستاخانہ الفاظ کی ادائیگی و تشہیر پر مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 298A اور 505 کے تحت درج کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، کسی بھی شخص کو اپنے قول و فعل سے دوسروں کی دل آزاری و اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔