، شہری کو اغواء کرنے والے 03 اغواء کار گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر )تھانہ کلر سیداں نے،15 کال پر فوری رسپانس، شہری کو اغواء کرنے والے 03 اغواء کار گرفتار، مغوی بحفاظت بازیاب۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے شہری کو اغواء کرنے والے 03 اغواء کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بحفاظت بازیاب کر لیا، شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کی کہ اسکے بھائی کو کچھ لوگوں نے اغواء کرلیا ہے، کلر سیداں پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا کر اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔