راولپنڈی( کرائم رپورٹر )تھانہ سٹی نے،کار چوری کے مقدمات میں ملوث شخص گرفتار،زیر حراست شخص سے 75 لاکھ سے زائد مالیت کی 2 مسروقہ کاریں برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے،کار چوری کے مقدمات میں ملوث شخص کو گرفتارکرلیا،زیر حراست شخص سے 75 لاکھ سے زائد مالیت کی 2 مسروقہ کاریں برآمدہوئیں،زیر حراست کے دیگر ساتھیوں /سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے.جنکہ دوسری جانب جعلی نوٹوں کی ترسیل کرنے والا شخص گرفتار،زیرحراست شخص سے جعلی رقم 01 لاکھ روپے برآمد کی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے،جعلی نوٹوں کی ترسیل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ،زیرحراست شخص سے جعلی رقم 01 لاکھ روپے برآمدہوئی.
جبکہ چوری کے مقدمہ میں ملوث شخص گرفتار،تین لاکھ روپے مالیتی 02 مسروقہ موبائل فون برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے،چوری کے مقدمہ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا،زیر حراست شخص سے تین لاھ روپے مالیت کے02 مسروقہ موبائل فون برآمد ہوئے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو قیمتی اثاثہ سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، جعل سازی میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔