پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے چوری شدہ ٹیوٹا ہائی ایس برآمد کرلیا اشتہاری مجرمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ چک اکاء سے سب انسپکٹر غلام علی اور انکی ٹیم نے دورانِ چیکنگ علاقہ تھانہ نصیر آباد لاھور کے درج مقدمہ کا چوری شدہ ٹیوٹا ہائی ایس برآمد کر لیا۔

ملزم محمد فیاض ولد نیاز احمد سکنہ گجرانوالہ گرفتار مقدمہ درج۔ جبکہ ریجن ہاۓ سے دورانِ چیکنگ مختلف مقدمات میں مطلوب 05 اشتہاری مجرمان اور 05 عدالتی مفرور گرفتار کر کے پابند سلاسل کیۓ۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیلیے کوشاں ہے۔