اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان میں غلام محمد علی اور اخلاق ملک شامل ہیں گرفتار ملزم غلام محمد علی پی اے آر سی میں چئیرمین تعینات رہے ہیں ملزم اخلاق احمد پی اے آر سی میں ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ رہے ہیں ملزمان کو غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ملزمان نے پی اے آر سی کی 164 منظور شدہ آسامیوں پر 332 افراد کو غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کیا ، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے مقدمہ میں ملوث دیگر افسر و اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں . ملزمان کو آج عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا.
