راولپنڈی( کرائم رپورٹر )برٹش کونسل کی ریسرچ کوآرڈینیٹر کرن رحیم کا میثاق اور تحفظ سینٹر کا دورہ ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین نے میثاق سینٹرز اور تحفظ سینٹر پر بریفنگ دی میثاق سینٹرز کینٹ اور نیوٹاؤن میں ایس ڈی پی اوز نے استقبال کیا اور ورکنگ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا .
ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ریسرچ کوآرڈینیٹر کو میثاق سنٹر میں دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا میثاق سنٹر کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے جہاں اقلیتی برادری کے مسائل فوری حل کیے جا رہے ہیں ریسرچ کوآرڈینیٹر نے تحفظ سنٹر کا بھی دورہِ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ریسرچ کوآرڈینیٹر نے میثاق سنٹرز اور تحفظ مرکز کی افادیت کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا.