اسلام آباد ( کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کے تدارک، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور مو¿ثر کمیونٹی پولیسنگ جیسے اہم امور زیرِ غور آئے،آئی جی اسلام آباد نے پولیس فورس کی کارکردگی کو مزید مو¿ثر، جدید اور عوام دوست بنانے کے لئے سینئر پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں،انہوں نے ٹیم ورک،شفافیت اور عوامی اعتماد کو ادارے کی اصل طاقت قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں تمام ڈی آئی جیز ،ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کیں ،اجلاس میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے تمام افسران کو قیام امن ،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور شرپسند عناصر کے انسداد کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں ،اجلاس میں وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا.
آئی جی اسلام آباد کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن جاری ہے ،شہر بھر میں منشیات فروشوں ،راہزنوں ،ڈکیتوں ،گاڑی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن عمل میں لایا جارہا ہے، آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو عوام الناس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے اور موثر کمیونٹی پولیسنگ کو یقینی بنانے کے لئے بھی ہدایات جاری کیں ،انہوں نے کہا کہ تمام افسران پولیس فورس کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے اور جدید اور عوام دوست پالیسیوں کو یقینی بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ،انہوں نے ٹیم ورک، شفافیت اور عوامی اعتماد کو ہی ادارے کی اصل طاقت قرار دیا،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس عزم، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے.