اسلام آباد (کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد آپریشنل استعدادکاربڑھانے اورفورس کی ویلفئیرکیلئے ہمہ وقت مصروف عمل سینئر افسران کے ہمراہ اجلاس میںآپریشنز کی موثر منصوبہ بندی، قانونی چیلنجز سے نمٹنے، وسائل کے درست استعمال، فورس کی ویلفئیر، سیکیورٹی اقدامات اور عوامی شکایات کے فوری حل سے متعلق اہم نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور افسران کو نئے ٹاسک تفویض کئے.
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی اسلام آباد پولیس کی آپریشنل استعداد کار بڑھانے اور فوری کی ویلفئیر کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں،اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمدہارون جوئیہ ،اے آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی لیگل موجود تھے،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے آپریشنز کی مو¿ثر منصوبہ بندی، قانونی چیلنجز سے نمٹنے، وسائل کے درست استعمال، فورس کی ویلفئیر، سیکیورٹی اقدامات اور عوامی شکایات کے فوری حل سے متعلق اہم نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،ا نہوںنے سینئر افسران کو نئے ٹاسک تفویض کئے، آئی جی اسلام آبادنے تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا.
جبکہ اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ عدالتوں میں جاری کیسز پر پیش رفت حاصل کی اور لیگل ٹیم سے مختلف قانونی امور پر مشاورت بھی کی،انہوں نے لیگل ٹیم کو اعلیٰ عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر قانونی کارروائی کو بروقت مکمل کرنے اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے سمیت تمام ڈویژنز میں باہمی رابطے کو مضبوط بناتے ہوئے عوام کو محفوظ اور مو¿ثر سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں،انہوں نے افسران کو امن و امان کے قیام ، نجی و سرکاری املاک کی حفاظت اور جرائم کے سدباب کے لئے موثر حکمت عملی اپنانے سمیت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے.
انہوں نے کہاکہ جدید تکنیک کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو ہر فورم پر زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں،وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کا قیام اور جرائم کے انسداد سمیت شہریوں کو ہر ممکن سہولیات مہیاکرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں.