راولپنڈی (کرائم رپورٹر )بارش کے باعث سیلابی صورتحال کے پیش نظر سی پی او سید خالد ہمدانی کا شہریوں کے لئے پیغام،پنجاب بھر میں بارشوں کے باعث 45 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے، سی پی او، ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر پابندی عائد ہے، سی پی او، دفعہ 144 کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک ہوگا، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث سیلابی صورتحال کے پیش نظر سی پی او سید خالد ہمدانی نے شہریوں کے لئے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں بارشوں کے باعث 45 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے.
گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی پابندی عائد ہے، ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں، جھیلوں میں بلااجازت کشتی رانی پر پابندی عائد ہے، دفعہ 144 کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک ہوگا، شہری برساتی نالوں نشیبی علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں، بارش تھمنے اور پانی اترنے تک غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، والدین بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں سیلابی یا برساتی پانی والے علاقوں میں نہ جانے دیں، شہریوں سے التماس ہے کی بطور ذمہ دار شہری ہدایات پر عملدرآمد کریں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔