موٹر وے پولیس کی مون سون کی بارش کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزر جاری

اسلام آباد (کرائم رپورٹر ) موٹروے پولیس نے مون سون کی بارش کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ،محکمہ موسمیات کے مطابق 21 سے 25 جولائی تک ملک کے مختلف مقامات پر شدید بارش کی پیشن گوئی ، بارش کے دوران سڑکیں پھسلن کا شکار ہو جاتی ہیں جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہذا غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاہم سفر کرنے کی صورت میں چند ہدایات :-

1. رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔

2. گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں۔

3. موبائل فون استعمال نہ کریں اور توجہ مکمل ڈرائیونگ پر رکھیں۔

4۔ پہاڑی علاقوں کی جانب سفر کرنے والے ڈرائیورز بالخصوص سیاح ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط بڑھتں ۔

5۔ کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے