تھانہ واہ کینٹ ، غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے ایک فرد کو حراست میں لے لیا

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )تھانہ واہ کینٹ نے، غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے ایک فرد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست فرد سے سلنڈر اور سامان ریفلنگ برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے ایک فرد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست فرد سے سلنڈر اور سامان ریفلنگ برآمدہوا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔