اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا محر م الحر ام کے حوالے سے سیکٹر آئی ٹین امام بارگاہ مو سی کا ظم جلو س کے روٹ کا دورہ ، ڈی آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،تمام سکیورٹی ڈیوٹی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور روادی کو یقینی بناتے ہوئے وفاقی دار الحکومت کی پر امن فضا کو برقرار رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد محمد جواد طارق نے محرم الحرام کے حوالے سے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں سیکٹر آئی ٹین اما م بارگاہ مو سی کا ظم اور جلوس کے روٹ کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کے ہمر اہ زونل ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے، ڈی آئی جی اسلام آبادنے جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی،انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے راستوں کو مکمل کارڈن رکھا جائے،جلوسوں کے راستوں پر روشنی کے مناسب انتظامات کئے جائیں.
محرم الحرام کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں، جلوسوں اور مجالس کے لئے وضع کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے مزیدکہا کہ اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، آئی جی اسلام آباد کے ویژن کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور روادی کو یقینی بناتے ہوئے امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جائے گا.