راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ نیو ٹاون نے ،خاتون کے گھر سے رقم چرانے والاشخص گرفتار،زیر حراست شخص سے مسروقہ رقم 2 لاکھ روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے گھر سے رقم چرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا،زیر حراست شخص سے مسروقہ رقم 2 لاکھ روپے برآمدہوئی، زیر حراست شخص پلمبر تھا جس نے کام کاج کے دوران خاتون کی الماری سے رقم چرائی تھی، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا، زیر حراست کو نیو ٹاؤن پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
