“آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن “خواتین کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)”آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن “خواتین کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں “آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن خواتین اوربچوں پر تشدد ،گھریلو ظلم و جبر اورمعاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کو یقینی بنارہا ہے ،اس پولیس اسٹیشن میں میں خواتین کیلئے” ہیلپ لائن “1815- مختص کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ویژن اور ذاتی دلچسپی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کے لئے “آن لائن وویمن پولیس اسٹیشن “قائم کیا جو مکمل طور پر فعال ہونے کے ساتھ خواتین اوربچوں پر تشدد ،گھریلو ظلم و جبر اورمعاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کو یقینی بنارہا ہے ،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ آنلائن ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین کیلئے “ہیلپ لائن “1815- مختص کی گئی ہے .

جہاں خواتین بلاجھجک کالز کر کے اپنے مسائل کا فوری حل کرواسکتی ہیںاورقانونی معلومات تک رسائی، شکایات درج کرنے اور مشاورت حاصل کر سکتی ہیں، آن ویمن پولیس سٹیشن میں ویڈیو کالنگ اور آن لائن چیٹ کی بھی سہولت موجود ہے جبکہ خواتین کو ایف آئی آر کے لئے تھانے جانے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ ایف آئی آر ان کے گھر پہنچائی جاتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے مسائل کے حل انکے بتائی گئی لوکیشن پر حل کئے جاتے ہیں،فرسٹ ریسپانڈر یونٹ پانچ سے سات منٹ کے اندر بتائی گئی لوکیشن پر اپروچ کرتی ہیں اور فوری مسائل حل کرتی ہیں، جن مسائل کے فوری حل ممکن نہیں ہوتے ان پر وویمن پولیس اسٹیشن کی تفتیشی افسران فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مسائل کا حل کرتی ہیں،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ “ہیلپ لائن – “1815پر کال ٹیکر،کال ریسپانڈر اور تفتیشی افسران بھی خواتین پولیس افسران ہیں .

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے خواتین کی” پکار”15- پر آنے والی کالز “ہیلپ لائن – “1815پر منتقل ہو جاتی ہیں،جبکہ “ہیلپ لائن- “1815 چوبیس گھنٹے فعال ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ مصیبت میں مبتلا افراد کے لئے مدد ہمیشہ صرف ایک فون کال کی دوری پر ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے قیام کا مقصد صنفی بنیاد پر جرائم اور دیگر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنا ہے ، آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن مکمل طور پر پولیس اسٹیشن آن ویلز سے مربوط ہے اور ضرورت کے وقت فرسٹ ریسپانڈر کے ساتھ پولیس اسٹیشن آن ویلز بھی موقع پر روانہ کی جاتی ہیں.