حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ایف آئی اے لاہور زون کی بڑی کاروائیاں لاکھوں روپے مالیت کی ملکی کرنسی برآمد – 3 ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالوہاب، محمد اسرار خان اور عمیر کے نام سے ہوئی ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں برانڈرتھ روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا ملزمان کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پائےگئے چھاپہ مار کاروائی میں ملزم عبدالوہاب اور محمد اسرار خان سے 40 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے جبکہ ملزم عمیر سے 28 لاکھ 31 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ۔

ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .