راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ مندرہ نے ، لین دین کے تنازعہ پر شہری کو اغوا کر کے قتل کرنے والا مرکزی اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لین دین کے تنازعہ پر شہری کو اغوا کر کے قتل کرنے والے مرکزی اشتہاری کو گرفتار کر لیا،اشتہاری نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو قتل کر کے نعش کے ٹکڑے کر کے چھپا دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ جولائی 2024 میں درج کیا گیا تھا،مندرہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کر لیا، قبل ازیں اشتہاری کے ایک گرفتار ساتھی کی نشاندھی پر نعش کی باقیات برآمد کی گئیں تھیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
