ا نسانی سمگلنگ کے مقدمے میں ملزم کو 20 سال قید بامشقت کی سزا

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)انسانی سمگلنگ کے مقدمے میں ملزم کو 20 سال قید بامشقت کی سزا سپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ کی عدالت میں زیر سماعت انسانی سمگلنگ کے ایک اہم مقدمے میں فیصلہ سنایا گیا ملزم محمد کاشف کو مجموعی طور پر 20 سال قید بامشقت اور 14 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی ملزم کو امیگریشن آرڈنینس کے تحت 10 سال قید بامشقت اور 4 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ سمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ کے تحت 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ملزم نے شہری کو 40 لاکھ روپے کے عوض غیر قانونی طور پر سپین بھجوانے کی کوشش کیا متاثرہ شہری تاحال لاپتہ ہے ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل آصفہان اکرم کانگ نے کی جبکہ مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر شیراز احمد نے کی .