اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایات پر ایف آئی اے میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل تیزی سے جاری ہے حالیہ اقدامات کے تحت ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم ایجنسی کی کارکردگی کو مزید فعال اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ایف آئی اے سے متعلق تمام کالز اور ان پر فوری ریسپانس براہ راست کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے ذریعے دیا جائے گا اصلاحاتی اقدامات کا بنیادی مقصد عوام کو بہترین سروس فراہم کرنا ہے.
اس اقدام سے شہریوں کی شکایات پر فوری اور مربوط کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا ایف آئی اے کی ہیلپ لائن 1991 کو بھی باقاعدہ طور پر کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے منسلک کر دیا گیا ہے.