پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن اعزازی تقریب ، مفت ہیلمٹ تقسیم اور شجرکاری مہم

راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد عرفان بٹ کی زیرسربراہی بذریعہ پبلک سروس کمیشن امتحان اسسٹنٹ سب انسپکٹر منتخب ہونے والے کانسٹبیل ارشد محمود کے اغزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ریجنل آفس کی تمام برانچز کے عملہ نے شرکت کی اور منتخب ہونے والے جوان کو مبارکباد پیش کی۔ جبکہ پٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ پر سی ای او فیصل رمضان حیدری حیدری ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد، سرپرست اعلیٰ چوھدری سرفراز ناصر یوکے، چیرمین حاجی نثار احمد وائس چیرمین راجہ توقیر اظہر کے تعاون سے مستحق شہریوں میں مفت ہیلمٹ کی تقسیم گئی اور پٹرولنگ پوسٹ حطار کی جانب سے محکمہ جنگلات کے عملہ کے ہمراہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا اور آگاہی واک کی گئی۔