راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ گوجر خان نے،آتش بازی کا سامان لے جانے والے فرد کو حراست میں لے لیا، 50بمب ہوائیاں اور 30 شرنائیاں برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلا ت کے مطابق گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے فرد کو حراست میں لے لیا، زیر حراست فرد سے سامان آتش بازی 50بمب ہوائیاں اور 30 شرنائیاں برآمد ہوئیں، مقدمہ درج کر کے مزکورہ فرد کو حراست میں لے لیا گیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
