نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا ایک اور اہم سنگ میل این پی ایف ہاسپیٹیلٹی پارک مری”لانچ۔

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر ) نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا ایک اور اہم سنگ میل ، ایم ڈی این پی ایف سید علی ناصر رضوی کی قیادت اور انکے ویژن کے مطابق ایک نیا ہاوسنگ پراجیکٹ ” این پی ایف ہاسپیٹیلٹی پارک مری”لانچ کر دیاگیا،جس سے پولیس افسران ، عام شہری ،بالخصوص شہدائے پولیس کے اہلخانہ اور غازیاں پولیس مستفید ہو سکیں گے، نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن پولیس افسران ،عام شہریوں اور شہدائے پولیس کی ویلفیئر اور سہولیات کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، اس سلسلے میں مینجنگ ڈائریکٹر این پی ایف سید علی ناصررضوی کی قیادت اور انکے ویژن کے مطابق نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن نے ایک نیا رہائشی پراجیکٹ ” این پی ایف ہاسپیٹیلٹی پارک مری”لانچ کر دیا ہے، اس سلسلے میں نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے،اس موقع پر ایم ڈی سید علی ناصررضوی نے کہا کہ اس رہائشی پراجیکٹ سے پاکستان بھر کے پولیس افسران، عامشہری ،بالخصوص شہدائے پولیس کے اہلخانہ اور غازیاں پولیس مستفید ہو سکیں گے.

نیشنل پولیس فاونڈیشن اپنے ممبران، سرمایہ کاروں اور پولیس فورس سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھتے ہوئے رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس میں مو¿ثر اقدامات کررہا ہے،ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کو جدید طرز زندگی اور بہتر ین سہولیات سے آراستہ رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس فراہم کر سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ این پی ایف پاکستان بھر کے پولیس افسران اور شہریوں کے بہتر مستقبل ، شہریوں تک مختلف رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس کی مکمل معلومات، ممبرشپ اور انہیں بہترین انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے،جبکہ ان پراجیکٹس سے پا کستان بھر کے تمام پولیس افسران اور شہری استعفادہ حاصل کر سکیں گے ،ایم ڈی نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن نے کہا کہ این پی ایف صحت کے شعبے میں بھی شہریوں، پولیس افسران اور انکے اہلخانہ کو بہترین ،معیاری اور جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا، این پی ایف کا پولیس افسران اور شہریوں کو بہترین رہائشی ،تعلیمی اور صحت کے متعلق سہولیات مہیا کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔