راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن پٹرولنگ پوسٹ بحریہ ٹاؤن سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران خالق اور انکی ٹیم نے علاقہ تھانہ سندر لاھور کے درج مقدمہ کا چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔ ملزم عبدالرحمن ولد رحمت دین سکنہ ہری پور گرفتار مقدمہ درج ، پٹرولنگ پوسٹ قائداعظم کالونی سے سب انسپکٹر محمد سیاب نے مختلف کاروائیوں کے دوران 04 بوتل شراب برآمد کر لی ملزمان گرفتار مقدمات درج جبکہ پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالرؤف نے اشتہاری مجرم گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ پٹرولنگ پولیس عوام کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کیلیے کوشاں ہے۔
