بلوچستان(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے بلوچستان زون نے ہوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ شامل ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں کوئٹہ اور چمن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا چھاپہ مار کاروائیوں میں ملزمان سے 6 لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 230.5 ملین ایرانی ریال ، 1لاکھ 35 ہزار سے زائد افغانی ،700 امریکی ڈالر ، 200 سعودی ریال اور 150 آسٹریلین ڈالر برآمد ہوئے ملزمان کے قبضے سے چیک بکس، حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور بینک ڈیپازٹ سلپس بھی برآمد ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .
