نیشنل پولیس فاونڈیشن ایجوکیشن سسٹم اور امریکن لائسیٹف سکول کے مابین تعلیمی شراکت پر مبنی ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)نیشنل پولیس فاونڈیشن ایجوکیشن سسٹم اور امریکن لائسیٹف سکول کے مابین تعلیمی شراکت پر مبنی ایم او یو پر دستخط تقریب میں مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن سید علی ناصر رضوی، فاو¿نڈیشن کے دیگر اعلیٰ افسران اور امریکن لائسیٹف سکول کے نمائندگان نے شرکت کی،معاہدے کے تحت نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن کے تحت چلنے والے تمام تعلیمی ادارے اب امریکن لائسیٹف سکول کے انتظامی اور تعلیمی ماڈل کے تحت چلائے جائیں گے،اس اشتراک کا مقصد پولیس افسران کے بچوں کو جدید، معیاری اور بین الاقوامی سطح کی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن ایجوکیشن سسٹم اور امریکن لائسیٹف سکول کے مابین تعلیمی شراکت پر مبنی ایم او یو پر دستخط کے لئے اسلام آباد پولیس سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں نیشنل پولیس فاونڈیشن ایجوکیشن سسٹم اور امریکن لائسیٹف سکول کے مابین مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کئے گئے،تقریب میں مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن سید علی ناصر رضوی، فاونڈیشن کے دیگر اعلیٰ افسران اور امریکن لائسیٹف سکول کے نمائندگان نے شرکت کی،اس معاہدے کے تحت نیشنل پولیس فاونڈیشن کے تحت چلنے والے تمام تعلیمی ادارے اب امریکن لائسیٹف سکول کے انتظامی اور تعلیمی ماڈل کے تحت چلائے جائیں گے.

اس موقع پر ایم ڈی نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن نے کہا کہ اس اشتراک کا مقصد پولیس افسران کے بچوں کو جدید، معیاری اور بین الاقوامی سطح کی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،شہدائے پولیس کے بچوں کو اسکول فیس میں 75 فیصد، غازیوں کے بچوں کو 50 فیصد، جبکہ دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کے بچوں کو 25 فیصد تک خصوصی رعایت دی جائے گی،یہ ادارہ نہ صرف تعلیمی معیار کے اعتبار سے نمایاں ہوگا بلکہ بچوں کی شخصی نشوونما، قیادت کی صلاحیتوں اور مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزماہونے کے لیے بھی بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گا،اس تعلیمی نظام کی پہلی برانچ H-11، پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں قائم کی گئی ہے جہاں اس وقت داخلے جاری ہیں،ایم ڈی این پی ایف نے تمام پولیس افسران کو اس اہم سنگ میل پر مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ تمام افسران اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کے حصول کے لئے اس ادارے میں داخل کرائیں،ہماری نوجوان نسل ہمارا روشن مستقبل ہے،نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن ایجوکیشن سسٹم کا مقصد ہر بچے کو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی ہے،انہوں نے مزید کہا کہنیشنل پولیس فاونڈیشن ایجوکیشن سسٹم کے ذریعے ہم معیاری تعلیم، مثبت تربیت اور بہتر مواقع فراہم کر کے بچوں کے سنہرے مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں .

تعلیم ایک ایسا سرمایہ ہے جو قوموں کی تقدیر بدلتا ہے،معیاری تعلیم ہی بچوں کو بااعتماد، باشعور اور باکردار شہری بناتی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ شہداء، غازیوں اور دیگر پولیس اہلکاروں کے بچے ہر میدان میں آگے بڑھیں،ایم ڈی این پی ایف نے مزید کہا کہ اس ادارے کے ذریعے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم، تربیت اور ترقی کے بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،ہم اپنے تعلیمی اداروں کو صرف اسکول نہیں بلکہ کردار سازی اور قیادت کا مرکز بنانا چاہتے ہیں،انہوں نے تمام والدین سے بھی گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے اس سنہرے موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں.