راولپنڈی (کرائم رپورٹر) تھانہ دھمیال نے،3 روز قبل گھر میں چوری کی واردات کرنے والے 2 افراد گرفتار، زیر حراست افراد سے مسروقہ طلائی زیورات، رقم 40 ہزار روپے، 2 لیڈیز پرس اور دستاویزات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 روز قبل گھر میں چوری کی واردات کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے مسروقہ طلائی زیورات، رقم 40 ہزار روپے، 2 لیڈیز پرس اور دستاویزات برآمد ہوئیں، زیر حراست افراد نے شہری کی غیر موجودگی میں گھر میں چوری کی تھی، دھمیال پولیس نے ہیومن و ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
