کراچی (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے کراچی زون کی ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی کاروائی شاہراہ فیصل، کراچی سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار ملزم نوشاد عباس حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے ملزم کے قبضے سے 37 لاکھ 62 ہزار روپے برآمد گرفتار ملزم ڈالر کی غیر قانونی خریدوفروخت میں بھی ملوث ہےملزم سے حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی غیر قانونی خریدوفروخت سے متعلق شواہد بشمول رسیدیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.
