یوم شہداء پولیس 2025، یادگارِ شہداء پولیس راولپنڈی پر شمع روشن کرنے کی پُروقار تقریب

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)یوم شہداء پولیس 2025، یادگارِ شہداء پولیس راولپنڈی پر شمع روشن کرنے کی پُروقار تقریب،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت،شہداء کی فیملیز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، امن کمیٹی کے عہدیداران اور سول سوسائٹی کی بھی کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت،یادگارِ شہداء پر شہداء کی فیملیز، افسران اور دیگر شرکاء نے شمعیں روشن کیں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا.

تقریب میں شہداء کے درجات کی بلندی، ملک و قوم کی سلامتی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔تفصیلات کے مطابق یوم شہداء پولیس سال 2025، یادگارِ شہداء پولیس راولپنڈی پر شمع روشن کرنے کی پُروقار تقریب ہوئی،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی،شہداء کی فیملیز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، امن کمیٹی کے عہدیداران اور سول سوسائٹی کی بھی کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی .

یادگارِ شہداء پر شہداء کی فیملیز، افسران اور دیگر شرکاء نے شمعیں روشن کیں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا،تقریب میں شہداء کے درجات کی بلندی، ملک و قوم کی سلامتی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یومِ شہداء پولیس عظیم سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،شہداء کی قربانیاں لازوال اور ناقابلِ فراموش ہیں .

سکھ دکھ کی ہر گھڑی میں شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء پولیس ہمارے محسن اور مشعلِ راہ ہیں، راولپنڈی پولیس کے 122 شہداء نے فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ یوم شہداء پولیس تجدید عہد کا دن ہے، شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج وطن میں امن قائم ہے،شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔