اسلام آباد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی فورس کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل این پی ایف کے اشتراک سے پولیس فورس کی فلاح و بہبود سے متعلقہ قانونی و رہائشی ا±مور کا تفصیلی جائزہ لیا ،اجلاس میںفورس کو رہائشی سہولیات کی فراہمی، قانونی پیچیدگیوں کے حل اورجاری منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اورقابلِ عمل تجاویز پر مشاورت کی ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی پولیس فورس کے افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھانے میں مصروفِ عمل ہیں، اسی سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہاو¿سنگ، ڈائریکٹر لیگل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،اجلاس کا بنیادی مقصد اسلام آباد پولیس کے افسران وجوانوں کو درپیش رہائشی، قانونی اور فلاحی امور کا تفصیلی جائزہ لینا تھا، اجلاس میں نیشنل پولیس فاونڈیشن کے اشتراک سے پولیس فورس کی فلاح و بہبود سے متعلقہ قانونی و رہائشی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ پولیس افسران کو رہائشی سہولیات کی فراہمی.
قانونی پیچیدگیوں کے حل اور فاو¿نڈیشن کے جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،مزید برآں پولیس ہاو¿سنگ اسکیمز، اپارٹمنٹس اور پلاٹس کی الاٹمنٹ سے متعلق امور کو منظم و شفاف بنانے کے لئے اقدامات تجویز کیے گئے ،اس موقع پر ویلفیئر پالیسیز کو مزید موثر اور قابلِ عمل بنانے پر بھی مشاورت کی گئی تاکہ پولیس افسران اور ان کے اہلِ خانہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں، ان تجاویز میں تعلیم، صحت، رہائش، اور دیگر فلاحی شعبوں میں بہتری لانے کے لئے عملی اقدامات پر زور دیا گیا،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس صرف ایک فورس نہیں بلکہ ایک خاندان ہے، جس کی فلاح و ترقی ان کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس اہلکاروں کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی پراجیکٹس.
معیاری تعلیمی ادارے، اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری منصوبوں کو مزید وسعت اور فعالیت دی جائے گی،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کے لیے اعتماد اور فلاح کا ایک ایسا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جو نہ صرف موجودہ ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ مستقبل میں بھی ایک مستحکم اور خوشحال پولیس سسٹم کی بنیاد بنے گا.