فلاحی پلاٹ یونس قدوائی کو الاٹ کرنے کے ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت محمد حسین سید وغیرہ کے خلاف فلاحی پلاٹ یونس قدوائی کو الاٹ کرنے کے ریفرنس میں وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت پیش ہوئے، عدالت نے وکیل صفائی امجد اقبال قریشی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 9 مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔