سابق وزیراعظم شوکت عزیز کیخلاف متبادل توانائی بورڈ کے کنسٹلنٹ کی غیر قانونی تعیناتی کا ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز وغیرہ کے خلاف متبادل توانائی بورڈ کے کنسلٹنٹ کی غیر قانونی تعیناتی کا ریفرنس واپس نیب کو بھجوادیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزمان کی ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ریفرنس واپس نیب کو بھیج دیااور کہاہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا،نیب ریفرنس کو متعلقہ فورم پر بھیجے،عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت دیگر کے خلاف دائر ریفرنس واپس نیب کو بھیجتے ہوئے نمٹا دیا، ریفرنس میں شوکت عزیر، لیاقت جتوئی و دیگر ملزم نامزد ہیں جن پر بشارت حسن بشیر کو غیر قانونی کنسلٹنٹ تعینات کرنے کا الزام ہے۔