اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ کی زیرسربراہی اہم میٹنگ کا انعقادمیٹنگ میں پہلے سے تفویض کردہ اہداف کو جلد از جلد تکمیل کرنے،سرویلنس میں مزید بہتری، پکار 15 کی کالز پر بروقت ریسپانس اور اسلام آباد پولیس کے آئی ٹی سیکشن میں مزید اصلاحات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ کی زیرسربراہی اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا،میٹنگ میں ایس ایس پی سیف سٹی ، ڈائریکٹر آئی ٹی ،ڈائریکٹر سسٹم اور دیگر ٹیکنیکل معہ سٹاف نے شرکت کی ،میٹنگ میں پہلے سے تفویض کردہ اہداف کوجلد از جلد تکمیل کرنے، پکار 15 کی کالز پر بروقت ریسپانس اور اسلام آباد پولیس کے آئی ٹی سیکشن میں مزید اصلاحات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جدید تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں سرویلنس اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور سیف سٹی اسلام آباد کی سروسز کو موثر بنانے کیلئے اس کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے.
انہوں نے مزید کہا کہ بدلتے ہوئے دور کے عین مطابق جدید تکنیک اور موجودہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ انفرادی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ موجودہ اور آنے والے دورمیں آئی ٹی کا نمایاں کردار ہے اور تمام عوامل میں اس کا استعمال مرکزی کردار کی اہمیت کاہے اسی لئے ہمیں چاہیے کہ ہم اس میں پیشہ وارانہ انداز میں مہارت حاصل کریں تاکہ آنے والے جدید دور میں اس کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے.