اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت جرائم کے انسداد کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد،غیر مقامی کر ائے داروں کے با ئیو ڈیٹا کی تصدیق اور رجسٹر یشن کو یقینی بنا یا جا ئے،متحرک گینگ کے ممبر ان کےخلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں،شہر یو ں کے جا ن وما ل کے حفاظت اولین تر جیح ہے.
تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کی سربراہی میں جر ائم کے انسداد اورجر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے حو الے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی، زونل ایس پیز، ایس پی ڈولفن اور ایس پی سی ٹی ڈی سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی،ڈی آئی جی اسلام آباد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر مقامی کرایہ داروں کے مکمل بائیو ڈیٹا کی تصدیق اور رجسٹریشن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان اور سابقہ ریکارڈ یافتہ عناصر کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے،پٹرولنگ کو مزید موثر، بامقصد بنایا جائے اور ہر افسر فیلڈ میں نظر آنا چاہیے،متحرک جرائم پیشہ گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا جائے.
غیر قانونی اسلحہ ،اسکی نمائش اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے انسداد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں،ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔