جعلی اکاؤنٹس پنک ریذیڈنسی ریفرنس گواہان کی غیر حاضری پر دوبارہ سمن جاری

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت خواجہ عبدالغنی مجید وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس پنک ریذیڈنسی ریفرنس گواہان کی غیر حاضری پر دوبارہ سمن جاری کردیے گئے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود، تفتیشی افسر شاہزیب درانی اور وکلاء صفائی عدالت پیش ہوئے جبکہ نیب گواہان پرویز احمدملک اور رسول بخش پھر عدالت پیش نہ ہوئے جس پر دونوں گواہان کو دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے سماعت19 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔