اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت توقیر صادق وغیرہ کے خلاف اوگراکومبینہ طور پر 52 بلین کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں دو گواہ وفات پاگئے ایک کو فہرست سے نکال دیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور نیب گواہ الیاس قمر عدالت پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹر نےرپورٹ پیش کرتےہوئے عدالت کو بتایاکہ دو گواہان تنویر حسین اور تنویر احمد وفات پاچکے ہیں جبکہ گواہ لیفٹیننٹ کرنل(ر)اکرام اللہ کا نام غیر ضروری ہونے کے باعث گواہان کی فہرست سے نکال دیاگیاہے، عدالت نے گواہ الیاس قمر کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت14 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">