اسلا م آبا د (کرائم رپورٹر )اسلام آ بادپولیس تھانہ کھنہ ٹیم کی موثر کارروائی چوری کی وارداتو ں میں ملوث منظم گر وہ کے دو ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے ایک کروڑ روپے سے زائد ما لیت کے طلا ئی زیو ارت برآمد،گرفتار ملزمان کیخلاف متعدد مقدمات درج ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آ بادپولیس تھانہ کھنہ ٹیم نے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملز مان کو گرفتار کر لیا،گرفتارملز مان کی شناخت عدنا ن جمیل اور عبد المنان کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضہ سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے طلا ئی زیو رات برآمدکر لیے گئے.
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے چوری کی متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ میںمقدمات درج ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس ا یس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار- “15 پر فوری رابطہ کریں.