اسلام آباد میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں، پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لیے

اسلام آباد(کرائم رپورٹر ) پولیس تھانہ بنی گالہ ایس ایچ او ندیم طاہر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں دانش ولد مجیب الرحمن اور شیر دل عرف سعید ولد انعام الدین شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈی آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز، اور ایس پی کی ہدایات پر کی گئی۔ اے ایس آئی منظور علی، ایس آئی/ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ ایچ او ندیم طاہر کی سربراہی میں ٹیم نے اگست 2025 کے مہینے میں 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان 6 مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، جن میں 381A اور 411 دفعات کے تحت موٹر سائیکل چوری کے مقدمات شامل ہیں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، جبکہ تفتیشی ٹیم کی جانب سے مزید برآمدگی اور شواہد حاصل کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پر چوری کے مقدمات کی درج زیل ہیں :

مقدمہ نمبر 381، مورخہ 26-07-25 ، مقدمہ نمبر 208، مورخہ 29-04-25 ، مقدمہ نمبر 406، مورخہ 11-08-25 ، مقدمہ نمبر 333، مورخہ 27-06-25 ، مقدمہ نمبر 174، مورخہ 09-04-25 ، مقدمہ نمبر 235، مورخہ 11-05-25