آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی اسلام آباد پولیس کے تمام ڈویژنز کے ساتھ اہم میٹنگز

اسلام آبا د(کرائم رپورٹر ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی اسلام آباد پولیس کے تمام ڈویژنز کے ساتھ اہم میٹنگز آئی جی اسلام آباد نے آپریشنز، ٹریفک، سکیورٹی،سیف سٹی، سی ٹی ڈی، ہیڈکوارٹر ڈویژن، اینٹی رائٹ اور ایس پی یو کی کارکردگی کا جائزہ لیا .

انہوں نے سی ٹی او اسلام آباد کے ہمراہ ریڈ زون چیک پوسٹس کا بھی دورہ کیا، ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ان کی بروقت مدد کی ہدایات جاری کیں ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد پولیس آپریشنزڈویژن، ٹریفک ڈویژن، سکیورٹی ڈویژن،ہیڈکوارٹرز ڈویژن،سیف سٹی اسلام آباد ، سی ٹی ڈی، اینٹی رائٹ ،ڈولفن اور ایس پی یو کے افسران کے ساتھ الگ الگ میٹنگز کیں،تمام افسران نے آئی جی اسلام آباد کو اپنے اپنے ڈویژن و یونٹس کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں،آئی جی اسلام آباد نے تمام ڈویژنز اور یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں سال اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں خاطرخواہ کمی لائی گی ہے.

شہر کی سکیورٹی و جرائم کے تدارک کے لئے جدید طرز پولیسنگ کو استعمال کیا جارہا ہے،جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں سیف سٹی اسلام آباد بھی موثرکردار اداکررہا ہے،شہر میں گشت و چیکنگ کا موثر نظام بھی موجود ہے جس کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید موثر بنایا جارہاہے،شہر میں ٹریفک کا نظام بھی بہتر ہے اور اس میں مزید بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،شہر میں ٹریفک کی روانی اور ٹریفک انفورسمنٹ کے لئے بھی سیف سٹی اسلام آباد اہم کردار ادا کررہا ہے،اینٹی رائٹ فورس کو روزانہ کی بنیادوں پر کورسز کروائے جارہے ہیں،اسلام آباد پولیس کا تفتیشی نظام انتہائی پیشہ وارانہ اور جدید خطوط پر استوار ہے،تمام ڈویژنز کا باہمی رابطہ موثر ہے اور اس میں بھی مزید بہتری لائی جارہی ہے،آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے،شہرمیں قبضہ مافیا، منشیات فروشی اور اسلحہ کی نمائش ہرگز قابل قبول نہیں،ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کریک ڈاون جاری ہے اور اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران ٹریننگ یونٹس فورس کی بہترین تربیت کے لئے نئے کورسز متعارف کروائیں،انہوں نے تمام کمانڈرز کو اپنے اپنے ڈویژنز کی کارکردگی بہتر سے بہترین بنانے کی خصوصی ہدایات بھی جاری کیں،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد حمزہ ہمایوں کے ہمراہ ریڈ زون چیک پوسٹس کا دورہ کیا،انہوں نے ریڈزون کے داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی صورتحال، نفری کی تعیناتی، چیکنگ کے طریقہ کار اور سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوںنے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ریڈ زون میں داخل ہونے والے تمام افراد اور گاڑیوں کی مو¿ثر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور دورانِ ڈیوٹی شہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آیا جائے.