اسلام آبا د(کرائم رپورٹر )اسلام آباد پولیس کے سابق ڈی آئی جی سیف سٹی شاکرحسین داوڑکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ہارون جوئیہ نے ڈی آئی جی شاکر حسین داوڑ سے ملاقات کی،اسلام آباد پولیس میں تعیناتی پر خد مات کو سراہااور ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس سے ٹرانسفر ہونے والے سابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سیف سٹی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ کے اعزاز میں پروقارالودعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ہارون جوئیہ ،ایس ایس پی سیف سٹی ڈاکٹر محمداقبال اور دیگر سینئرافسران نے شرکت کی .
ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے سابق ڈی آئی جی شاکر حسین داوڑکے مختلف ڈویژن میں تعیناتی پر ان کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ ایک اچھا پولیس آفیسر وہ ہے جو اپنے فرائض منصبی بطریق احسن ادا کرے اورایک لیڈر کے طور پر ہمیشہ فرنٹ پر رہ کر اپنے ماتحتوں کو لیڈ کرے، انہوں نے نئی تعینا تی پر ڈی آئی جی شاکر حسین داوڑ کو مبارکباد دی اورانکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، سابق ڈی آئی جی سیف سٹی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس میں بطور ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر/ٹریننگ اور ڈی آئی جی اسلام آباد اپنے فرائض منصبی سرانجام دئیے.