اسلام آباد پولیس سوشل میڈیا پر ہر لمحہ موجود ،آگاہی پیغامات کی کروڑوں لوگوں تک رسائی۔

اسلام آبا د(کرائم رپورٹر )اسلام آباد پولیس کے پبلک ریلیشنز برانچ نے اگست 2025 کی ماہانہ اینالیٹکس رپورٹ جاری کردی ہے جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ایف ایم ریڈیو پر شاندار کارکردگی کو اجاگر کیا گیا ہے، یہ رپورٹ فورس کی شفافیت، عوامی خدمت اور جدید ابلاغی ذرائع کے ذریعے کمیونٹی انگیجمنٹ کے عزم کی عکاس ہے۔ماہ اگست کے دوران اسلام آباد پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکا¶نٹس بشمول فیس بک، ٹوئٹر/ایکس، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر مجموعی طور پر 2,975 پوسٹس شائع کی گئیں جن کے ذریعے لاکھوں شہریوں تک رسائی حاصل کی گئی۔

فیس بک پر 860 پوسٹس کے ذریعے 6 کروڑ 9 لاکھ سے زائد شہریوں تک رسائی ہوئی اور 8 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ انٹریکشنز ملے۔ ٹوئٹر/ایکس پر پوسٹس کو 14 لاکھ امپریشنز اور 47 ہزار 493 انٹریکشنز ملی، جبکہ انسٹاگرام پر پوسٹس نے 46 لاکھ 90 ہزار صارفین تک رسائی حاصل کی اور 94 ہزار 252 انٹریکشنز ریکارڈ ہوئے۔ یوٹیوب پر شائع ہونے والی ویڈیوز کو 6 لاکھ 10 ہزار سے زائد ویوز ملے، جبکہ ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی گئی 277 ویڈیوز کو 8 لاکھ 4 ہزار سے زائد شہریوں نے دیکھا اور 3 لاکھ 75 ہزار 409 انٹریکشنز ریکارڈ ہوئے۔

مجموعی طور پر اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اگست کے دوران 7 کروڑ 57 لاکھ سے زائد شہریوں تک رسائی حاصل کی اور 8 لاکھ سے زیادہ انٹریکشنز حاصل کیے۔اسی طرح، آئی ٹی پی ایف ایم ریڈیو 92.4 نے بھی عوامی آگاہی اور بروقت ٹریفک اپ ڈیٹس فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اگست کے مہینے میں 111 پروگرام نشر کیے گئے، 397 ٹریفک اپ ڈیٹس دی گئیں جبکہ 9 ہزار 840 عوامی خدمت کے پیغامات نشر کیے گئے تاکہ شہریوں کو آگاہ اور باخبر رکھا جا سکے۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کمیونٹی پولیسنگ اور عوامی شمولیت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ جدید ابلاغی ذرائع کے م¶ثر استعمال کے ذریعے فورس کا مقصد عوام کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنا، شفافیت کو یقینی بنانا اور شہریوں کو بروقت معلومات و آگاہی فراہم کرنا ہے۔