اسلام آباد(کرائم رپورٹر )وفاقی دارالحکومت کے تھانہ نون کے علاقہ میں قبضہ مافیہ متحرک شہری کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین پر قبضہ کرنے قیمتی درخت کاٹنے سامان غائب کرنے، فائرنگ کر نے اور اغوا کی دھمکیاں دننے پر ایس ایس پی اسلام اباد کو درخواست دے دی گئی.
درخواست میں سکنہ بھڈانہ کلاں کے ر ہائشی نثار احمد، ملک گستاخ نے موقف اختیار کیا کہ 75 لاکھ روپے فی کنال 35 کنال ارازی کا سودا ہوا اقبال میر جو کہ مشہور زمانہ قبضہ مافیہ ہے نے چار کنال 17 مرلے زمین اقبال میر کے نام منتقل ہوئی باقی رقم ادا نہ کی ملزمان نے زمین سے کروڑوں روپے مالیت کے درخت کاٹ لیے موقع پر کمروں میں سے جا کر سامان چوری کر کے لے گئے بعد ازاں اقبال میر جو کہ ایک علاقے کا قبضہ گروپ ہے اپنے غنڈوں کے ہمراہ بم ا سلحہ اگیا اور دھمکیاں دیں کہ یہاں سے چلے جاؤ زمین ہماری ہے اگر ائے تو جان سے مار دیں گے فائرنگ کی اور اغوا کر کے علاقہ غیر بھجوانے کی دھمکیاں دی ایس ایس پی اسلام اباد نے درخواست پر فوری کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ایس ایچ او نون کو درخواست بھجوا دی۔